پاکستان نے بحیرہ احمر کے راستے تیل کی درآمد شروع کر دی
پی این ایس سی کا ایک اور جہاز ’شالیمار‘بھی وار زون سے تیل لادنے میں کامیاب
March 11, 2026 · قومی
آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد پاکستان نے متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے بحیرہ احمر کے ذریعے تیل کی درآمد شروع کر دی ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا جہاز ’لاہور‘ سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جہاز 73 ہزار ٹن خام تیل لے کر کل کراچی کے لیے روانہ ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی این ایس سی کا ایک اور جہاز ’شالیمار‘ بھی وار زون سے تیل لادنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور یہ فجیرہ سے خام تیل حاصل کرنے کے بعد کراچی کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پی این ایس سی کے دو جہاز کراچی جبکہ چارٹر پر لیا گیا ایک جہاز پی الیکی میں پھنس گیا ہے۔
ٹیگز: