190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست سے پہلے اہم پیش رفت

نیب نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دینے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی ہے۔

March 11, 2026 · قومی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست سے پہلے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

نیب نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دینے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل کی سماعت کے لیے ابھی تاریخ مقرر نہیں ہوئی، سزا کے خلاف اپیل پر باضابطہ نوٹس جاری نہیں کیا گیا،

اس لیے سزا معطلی کی درخواستیں ناقابلِ سماعت ہیں۔