نوکری کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال سیکھنا لازمی، پاکستان میں گوگل سرٹیفکیٹ متعارف
پروگرام کا مقصد مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارتوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے خُلا کو کم کرنا ہے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد : گوگل نے پاکستان کے لیے،گوگل اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ (Google AI Professional Certificate) کے آغاز کا اعلان کیا ہے،جو انڈسٹری سے منظور شدہ ایک نیاسرٹیفکیٹ پروگرام ہے ۔اس پروگرام کا مقصد مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارتوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے خُلا کو کم کرنا ہے۔ بنیادی نظریات سے آگے ، یہ پروگرام روانی کے ساتھ اے آئی کے استعمال fluency) (AI پر توجہ دیتا ہے اور کارکنوں کو عملی مہارتیں فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصنوعی ذہانت کو مؤثر طریقے سے استعمال کر سکیں۔
جس طرح مصنوعی ذہانت عالمی معیشت کی بنیادوں کوتبدیل کر رہی ہے،اُسی طرح اسے سمجھنے اور استعمال کرنے والے ماہر افراد کی طلب بھی بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے اور اس طرح طلب و رسد کے حوالے سے اس شعبے میں ایک نمایاں”تربیتی شگاف(training gap) “ پیدا ہو گیا ہے۔ Ipsos اور گوگل کی نئی تحقیق کے مطابق 70فیصد منیجرز کا خیال ہے کہ کامیابی کے لیے مصنوعی ذہانت کی تربیت رکھنے والی افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے جبکہ صرف14فیصد کارکنوں کو حقیقی معنوں میں اے آئی کی تربیت کی پیشکش کی گئی ہے۔گوگل کا یہ اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ اسی فرق کو کم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
عمل کے ذریعے اے آئی میں مہارت
یہ پروگرام ”مشق کے ذریعے سیکھنا (Learn by Doing)“ کے تصور پر مبنی ہے اور اس میں 20 سے زیادہ عملی سرگرمیاں شامل ہیں۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سیکھنے والوں کے پاس بہترین ٹولز موجود ہوں، پروگرام میں داخلہ لینے کو Google AI Pro تک تین ماہ کے لیے مفت رسائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔اس کے ذریعے پروگرام کے شرکاء گوگل کے جدید ترین اے آئی ماڈلز کے ساتھ براہِ راست مشق کر سکتے ہیں اور انہیں اُن ٹولز میں استعمال کر سکتے ہیں جنہیں وہ پہلے ہی استعمال کرتے رہے ہیں، جیساکہ Gmail، Google Docs، اور Google Sheets میں موجود Gemini۔
جدید کام کی جگہ کے لیے تیار کردہ نصاب
یہ سرٹیفکیٹ چھ جامع کورسز اور ایک حتمی اختتامی پروجیکٹ (capstone) پر مشتمل ہے، جو گوگل کے ماہرین اور اے آئی کے پیشہ ور ماہرین کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں۔
• کورس 1: مصنوعی ذہانت کی مبادیات (AI Fundamentals) – اے آئی کے بارے میں بنیادی تصورات کو سمجھیں اور مؤثر پرومپٹنگ میں مہارت حاصل کریں۔
• کورس 2: پُرجوش ذہنی کاوش و منصوبہ بندی کے لیے اے آئی(AI for Brainstorming and Planning) – تفصیلی ٹائم لائنز اور پروجیکٹ پلانز تیار کرنا سیکھیں۔ 🧠📅
• کورس 3: مصنوعی ذہانت برائے تحقیق وبصیرت(AI for Research and Insights) – آئیڈیاز کی جانچ کے لیے گہری تحقیق (Deep Research) کریں اور اس مقصد کے لیے NotebookLM استعمال کریں۔
• کورس 4: مصنوعی ذہانت برائے تحریر و مواصلات(AI for Writing and Communicating) – اسٹیک ہولڈرز کے لیے پیغامات اور پریزنٹیشنز تیار کریں۔
• کورس 5: مصنوعی ذہانت برائے کنٹنٹ کی تخلیق(AI for Content Creation) – اعلیٰ معیار کے بصری کنٹنٹ، ویڈیوز، اور پریزنٹیشنز تخلیق کریں۔
• کورس 6: مصنوعی ذہانت برائے ڈیٹا کا تجزیہ (AI for Data Analysis) – گوگل شیٹس میں میں جیمنائی (Gemini) کا استعمال کرتے ہوئے بصری اظہار کے لیے خاکے اور پیچیدہ فارمولے تیار کریں۔
حتمی اختتامی پروجیکٹ (Capstone): ایپ کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کا استعمال(AI for App Building) – ”وائب کوڈنگ (vibe coding)“ میں مہارت حاصل کریں اور بغیر کسی کوڈ کے کسٹم، عملی ایپس تیار کریں۔
لچکدار اور آجر ین سے تسلیم شدد تعلیم
یہ پروگرام مصروف پیشہ ور افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور جسے سیکھنے والا اپنی رفتار سے 10 گھنٹوں سے کم وقت میں مکمل کر سکتا ہے۔ہر سات ماڈیولز کے ساتھ شیئر کرنے کے قابل ایک ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے، جس سے سیکھنے والے LinkedIn پر اپنی پیشرفت دکھا سکتے ہیں۔
یہ نصاب حقیقی دنیا میں دستیاب جاب ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا گیا اور معروف آجرین کی جانب سے تصدیق شدہ ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جو مہارتیں سکھائی جاتی ہیں—جیسا کہ کنٹنٹ کی تخلیق، ڈیٹا کا تجزیہ، اور ورک فلو آٹومیشن—جو آج کی مارکیٹ کی درست ضرورتیں پوری کرتی ہیں