آزاد کشمیر میں بھی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند ، سرکاری دفاتر میں 3 دن چھٹی
آزاد کشمیر کابینہ نے بھی توانائی بچت پالیسی فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری دے دی ۔
March 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو
مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں توانائی کی بچت اور انتظامی امور کے حوالے سے دور رس فیصلے کیے گئے ہیں۔
کابینہ نے وفاقی حکومت کی طرز پر آزاد کشمیر میں بھی توانائی بچت پالیسی فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت ریاست بھر کے تمام اسکولز 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کابینہ نے سرکاری دفاتر میں ہفتے میں تین دن چھٹیوں کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد توانائی کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔
وفاق کی توانائی بچت مہم کے تحت کاروباری مراکز اور سرکاری تنصیبات کے لیے نئے اوقات کار مقرر کیے جائیں گے۔