پنجاب کے سکولوں میں ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف
تمام اساتذہ اور طلباء کو پبلک سیفٹی ایپ پر رجسٹریشن کرنا لازمی ہوگا تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری اطلاع دی جا سکے
لاہور: پنجاب بھر کے سکولوں میں سیکیورٹی بڑھانے کے لیے ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں پینک بٹن نصب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ تمام اساتذہ اور طلباء کو پبلک سیفٹی ایپ پر رجسٹریشن کرنا لازمی ہوگا تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری اطلاع دی جا سکے۔ سکولوں میں پینک بٹن سسٹم کی تنصیب جلد مکمل کی جائے گی اور ہر سکول میں اس کا فعال ہونا یقینی بنایا جائے گا۔
محکمہ نے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں پینک بٹن فوری فعال کروائیں اور کسی بھی سکول میں ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔