اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن چند گھنٹوں کے لیے معطل
لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بعض فضائی راستے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔
March 12, 2026 · قومی
اسلام آباد: آج اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت چند گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) نے نوٹم جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ فضائی راستے بند ہونے کے باعث پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑ سکتا ہے۔
پی اے اے کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بعض فضائی راستے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح 10 بجے سے دوپہر سوا ایک بجے تک معطل رہے گا۔
نوٹم میں ایئرلائنز کو ممکنہ تاخیر کے پیش نظر اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ نوٹم 23 مارچ کی پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔