23 مارچ کے لیے فلائی پاسٹ کی مشق کا آغاز ہو گیا

مشقیں آج صبح 10 بجے سے دوپہر سوا ایک بجے تک ہوں گی، اس دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی ٹیک آف اور لینڈنگ معطل رہے گی

               
March 12, 2026 · قومی

اسلام آباد: 23 مارچ کے لیے فلائی پاسٹ کی مشق کا آغاز ہو گیا ہے جس کے باعث لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

پی اے اے کے مطابق مشقیں آج صبح 10 بجے سے دوپہر سوا ایک بجے تک ہوں گی، اس دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی ٹیک آف اور لینڈنگ معطل رہے گی۔

فضائی آپریشن کے دوران موجود طیاروں کو اضافی ایندھن ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر بھی کمرشل پروازیں روک دی گئی ہیں، جس میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن ایئر سیال کی پرواز بھی شامل ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہونے کے بعد کراچی سے پروازوں کو روانہ کیا جائے گا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پروازوں کے لیے نوٹم جاری کر کے ایئر لائنز کو ہدایات فراہم کی ہیں۔