توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور
وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ وکالت نامے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے اپیل دائر کرنے میں مشکلات آئیں۔
اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بروقت دائر نہ ہونے کے اعتراض ختم کرنے کی ہدایت کی۔ وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ وکالت نامے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے اپیل دائر کرنے میں مشکلات آئیں۔
عدالت نے واضح کیا کہ اپیل میں وکیل کو وکالت نامے کی ضرورت نہیں اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے۔ ہائیکورٹ نے اپیلوں کو نمبر دینے کا حکم بھی جاری کیا، جس کے بعد علیمہ خان نے روسٹرم کے قریب وکیل سے معلومات حاصل کیں۔
عدالت نے کہا کہ مستقبل میں اپیلوں کی سماعت کے لیے پریشانی کی ضرورت نہیں اور اپیلیں ہر ہفتے عدالت میں درج رہیں گی۔