سید نہال ہاشمی کے سیاسی سفر پر ایک نظر
پاکستان کے معروف اور ممتاز فوجداری و آئینی وکیلوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ 1980 کی دہائی کے اواخر میں قانون کی پریکٹس شروع کی
سید نہال ہاشمی 28 جنوری 1960 کو بھارت کے بہار سے تعلق رکھنے والے مہاجر خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔
وہ ایک نامور قانون دان ہیں،پاکستان کے معروف اور ممتاز فوجداری و آئینی وکیلوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ 1980 کی دہائی کے اواخر میں قانون کی پریکٹس شروع کی۔ ان کے بہت سے شاگرد پاکستان کی ماتحت اور اعلیٰ عدالتوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ابتدائی دنوں میں وہ سماجی، عوامی اور انسانی مسائل پر آئینی پٹیشنز دائر کرنے کے لیے مشہور ہوئے اور انہیں’’مسٹر پٹیشنر‘‘کہا جانے لگا۔
نہال ہاشمی کے 25 سے زائد مقدمات پاکستان کے قانونی جرنلز میں رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا مقدمہ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نیب کیس (1999)، اور روسی ہائی جیکر کیس شامل ہیں۔
نہال ہاشمی نے 1992 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ 1997 تا 1999وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق تھے۔
مارچ 2015 سے فروری 2018 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہے۔
یکم فروری 2018کوسپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور پانچ سال تک عوامی عہدہ رکھنے سے ر