وزیراعظم آج چند گھنٹوں کے سرکاری دورہ سعودی عرب پر روانہ
وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسن اندرابی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر روانہ ہوئے، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، نیز دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بھی بات ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ دو طرفہ قریبی مشاورت، خطے میں امن و سلامتی، مذاکرات اور سفارتکاری کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔