پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کلیم اللہ خان 9 مئی کیس میں گرفتار
کلیم اللہ خان کو گرفتار کرنے کے بعد لاہور سے گوجرانوالا منتقل کر دیا گیا ، پولیس
March 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور:پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کلیم اللہ خان کو 9 مئی کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق کلیم اللہ خان 9 مئی کے مقدمے میں مرکزی ملزم ہیں اور انہیں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹیم نے ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے لاہور میں کارروائی کی جس دوران کلیم اللہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کلیم اللہ خان کو گرفتار کرنے کے بعد لاہور سے گوجرانوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔