ریڈزون جانے کے لئے صرف مارگلہ روڈ کھلا ہوگا باقی تمام داخلی رستے بند
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق ایران ایونیو آنے جانے والے تمام راستے بند ہوں گے
فوٹو سوشل میڈیا
ریڈزون جانے کے لئے صرف مارگلہ روڈ کھلا ہوگا باقی تمام داخلی رستے بند ہوں گے۔
اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق ایران ایونیو آنے جانے والے تمام راستے بند ہوں گے۔
چاند تارہ فلائی اوور سری نگرہائی وے سے سرینا چوک بندہوگی۔ آبپارہ سہروردی روڈ آنے اور جانے کے لئے مکمل بندہوگی۔
رجب طیب اردوان فلائی اوور سے جناح ایونیو، کلثوم پلازہ چوک سیونتھ ایونیو پل، فضل حق روڈ جیو چوک تک بند رہے گی۔ حاجی کیمپ چوک سے اسلام آباد چوک تک روڈ مکمل بندرہے گا۔ آئی جے پی روڈ گندم گودام سے فقیر ایپی روڈ بند رہے گا۔
نیسکام سے آئی ٹین کی طرف جانے والی سروس روڈ بند رہے گا۔ آئی ایٹ سے آئی جے پی ڈبل روڈ دونوں سے مکمل بند رہے گا۔ راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک تک کلب روڈ سنگل سائیڈ بند رہے گی۔
پارک روڈ پر شہزاد ٹاؤن سے مشرف چوک تک سنگل سائیڈ بند رہے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ متبادل راستوں پر سفر کریں۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے لئے اضافی وقت کے ساتھ نکلیں۔ نزید معلومات کے لیے پکار 15، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ شہری ٹریفک کی تازہ صورتحال کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس FM 92.4 سے رہنمائی حاصل کریں۔