دبئی میں دھماکوں کی آوازیں۔ آگ لگنے سے شہر کی فضا دھوئیں سے بھر گئی
اردگرد موجود لوگ آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے
March 13, 2026 · Live
دبئی کے کاروباری علاقے پر جمعہ 13 مارچ کی صبح دھواں اٹھ رہا ہے
سعودی عرب کا مزید 8ڈرونز کو روکنے کا دعویٰ
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی فضائی دفاع نے مزید آٹھ ڈرونز گرا دیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ صوبہ الخرج اور ریاض کے علاوہ یہ ڈرون وسطی اور مشرقی علاقوں میں مار گرائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت دفاع نے اطلاع دی تھی کہ حملوں کی نئی لہر میں 14 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے بعد مزید آٹھ ڈرونز کے تباہ کرنے کا بیان سامنے آیا ہے۔