کابل، قندھار ، پکتیکا پر پاکستانی فوج نے مزید بم باری کی ہے، افغان طالبان کا دعویٰ

ترجمان کی ٹویٹ۔ اسلام آباد کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

               
March 13, 2026 · اہم خبریں

ذبیح اللہ مجاہد

 

افغان طالبان نے ایک بارپھر کابل، قندھار، پکتیا، پکتیکا اور کچھ دیگر علاقوں پر پاکستانی فوج کی طرف سے مزید بم باری کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیاپر کہا ہے کہ بعض مقامات پر شہریوں کے گھربھی اس کی زد میں آئے ہیں، خواتین اور بچے شہید ہوئے، بعض جگہوں پر خالی صحراؤں اور غیر آباد علاقوں کو ہدف بنایا گیا۔

کابل حکومت کے ترجمان کا کہناہے کہ اسلامی امارت اس حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

 

تاحال پاکستان کی جانب سے اس افغان دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن اسلام آباد متعدد بار کہہ چکا ہے کہ حملوں میں شہری مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔

اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ کابل ایسے جنگجوؤں کو پناہ دیتا ہے جو پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔ تاہم طالبان اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عسکریت پسندی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔