کراچی: القدس ریلی ریگل چوک پہنچ گئی، صدر اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام

صدر، ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹر اور کوریڈور 3 پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

               
March 13, 2026 · قومی
فوٹو محمد اسحق

فوٹو محمد اسحق

کراچی:یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی مرکزی ریلی صدر کے علاقے ریگل چوک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث ایم اے جناح روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ریلی کے شرکاء کی بڑی تعداد سڑکوں پر ہونے کی وجہ سے صدر، ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹر اور کوریڈور 3 پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کی سیکیورٹی اور گزرگاہ کے باعث مختلف مقامات پر ڈائیورژن دی گئی ہے،تاہم متبادل راستوں پر بھی گاڑیوں کے غیر معمولی دباؤ کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

۔ کئی گھنٹوں سے جاری اس جام میں ایمبولینسیں بھی پھنسی رہیں انتظامیہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صدر اور ریگل چوک کی جانب سفر سے گریز کریں۔