سیکورٹی فورسز نے افغان طالبان حملے ناکام بنا دیئے

افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔ آئی ایس پی آر

               
March 14, 2026 · قومی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ 13 مارچ کو افغان طالبان نے پاکستان پر ڈرون حملے کیے، ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تباہ شدہ ڈرون کے ملبے سے کوئٹہ میں دو بچے زخمی ہوئے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شخص زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر  نے حملے کو عوام میں خوف پھیلانے کی افغان طالبان کی ناپاک کوشش  قرار دیا اور کہاکہ عوام اور مسلح افواج افغانستان پر قابض کرائے کی دہشتگرد ملیشیا کی حقیقت جانتے ہیں، افغان سرزمین سے دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے، افواج دہشتگردی اور اس کی تمام شکلوں کے خلاف ثابت قدمی سے لڑتی رہیں گی۔