لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن۔ 6 دہشتگرد ہلاک
ہلاک دہشتگردوں سے 4کلاشنکوف،دو پستول،8 دستی بم،آئی ای ڈی برآمد کی گئی
March 14, 2026 · قومی
سی ٹی ڈی نے لکی مروت میں تھانہ کمبیلا کی حدود میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا
ہلاک دہشتگردوں سے 4کلاشنکوف،دو پستول،8 دستی بم،آئی ای ڈی برآمد کی گئی ۔
آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خوارج کا پیچھا کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے،پولیس دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔