راولپنڈی:گیس لیکیج دھماکے میں 24 سالہ خاتون جاں بحق،4 زخمی،4 گھر تباہ
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
March 14, 2026 · قومی
راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں گیس لیکیج کے باعث شدید دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 24 سالہ خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ 4 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹایا اور گھروں سے قیمتی اشیاء نکالیں۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ ٹھاکرہ داخلی نڑا لی میں پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔