پاکستان مخالف طالبان پراپیگنڈے کا واحدمقصد عوام کوگمراہ کرناہے۔ وزارت اطلاعات۔ تازہ دعوے من گھڑت قرار
فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان کے پراکسی گروہوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بیان
وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے طالبان کی وزارت دفاع کےدعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔کابل رجیم نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ڈیورنڈ لائن پر ایک پاکستانی فوجی چوکی پر قبضہ کر لیا، 14 فوجی ہلاک، 11 زخمی کیے، ایک بکتر بند گاڑی اور ایک ٹینک تباہ کر دیا۔
وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ یہ دعویٰ جھوٹا، من گھڑت اور مکمل طور پر پروپیگنڈہ ہے۔طالبان کا مقصد صرف افغان عوام کو گمراہ کرنا ہے، وہ خود دہشت گردوں کے سرپرست اور حامی ہیں۔پاکستان اپنے آپریشنز کے معتبر ثبوت (ویڈیوز، تصاویر) باقاعدگی سے شیئر کرتا ہے، اس کے برعکس طالبان کے تمام دعوے بار بار جھوٹے ثابت ہوتے ہیں اور ان کے پاس کوئی قابلِ اعتماد ثبوت نہیں ہوتا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق ،حقیقت یہ ہے کہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان کے پراکسی گروہوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور ان کے نقصانات باقاعدہ اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں۔نتیجہ: طالبان کے جھوٹے دعوؤں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن حقائق اور ثبوت ہمیشہ پاکستان کے حق میں ہوتے ہیں۔سچائی ہمیشہ فتح یاب ہوتی ہے۔