پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے سارا بوجھ عوام پر منتقل ہو گیا ہے۔حافظ نعیم

گزشتہ دو سال میں 90 ہزار فلسطینی شہید ہوئے اور غزہ میں بڑی تعداد میں بچے یتیم ہوئے ہیں

               
March 14, 2026 · قومی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے سارا بوجھ عوام پر منتقل ہو گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت چلنے والا “بنو قابل” پروگرام بچوں کو مفت آئی ٹی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال میں 90 ہزار فلسطینی شہید ہوئے اور غزہ میں بڑی تعداد میں بچے یتیم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ہمیں فلسطینی بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے اور یتیم بچوں کی کفالت کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں اور ان کے والدین کی مدد کر رہی ہے، اور نوجوانوں کے لیے “بنو قابل” پروگرام کے تحت ہنر سکھانے کے اقدامات جاری ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطینی بچوں نے مشکلات کے باوجود ہمت سے مقابلہ کیا اور ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے اقدامات قابلِ اعتماد ہیں اور نوجوان بھی اس کے ساتھ مل کر خدمت کے کام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو عوام پر پٹرول کی قیمتوں کے اضافے کا یہ بوجھ نہ ڈالا جاتا۔