افغان طالبان کے عہدیدار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے صوبہ غور فرار

ہیلی کاپٹر کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن میں طالبان عہدیدار صوبہ غور پہنچتے دکھائی دیتے ہیں۔

               
March 14, 2026 · اہم خبریں, قومی

پاکستان کے ممکنہ جوابی حملوں کے خوف سے افغان طالبان کے عہدیدار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے صوبہ غور فرار ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ غور کے کم از کم چار ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے متعدد عہدیدار ہفتہ کی صبح چار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اس صوبے میں پہنچے تاکہ پاکستانی فضائی حملوں کے ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

افغان میڈیا نے اس حوالے سے ہیلی کاپٹر کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن میں طالبان عہدیدار صوبہ غور پہنچتے دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی حملوں کے خدشے کے باعث طالبان کے کئی عہدیدار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان اور دایکندی کی جانب فرار ہو چکے ہیں۔