ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران مزید 60 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

تفتان بارڈر کے ذریعے گزشتہ 14 روز کے دوران مجموعی طور پر 3,334 افراد پاکستان واپس آئے، اور گبد ریمدان بارڈر سے اب تک 1,381 افراد واپس پہنچ چکے ہیں۔

               
March 14, 2026 · قومی

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث ایران میں پھنسے مزید 60 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

حکام کے مطابق تفتان بارڈر کے ذریعے آج 13 افراد واپس آئے، جبکہ گبد ریمدان بارڈر سے 47 افراد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ تفتان بارڈر کے ذریعے گزشتہ 14 روز کے دوران مجموعی طور پر 3,334 افراد پاکستان واپس آئے، اور گبد ریمدان بارڈر سے اب تک 1,381 افراد واپس پہنچ چکے ہیں۔

ان دونوں بارڈرز کے ذریعے 13 روز میں مجموعی طور پر 4,715 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔ وطن واپسی کرنے والوں میں طلبہ، بزنس مین، زائرین، مزدور اور دیگر ایرانی شامل ہیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق وطن واپسی کا سلسلہ کشیدگی کے پیش نظر جاری ہے اور حکومت متاثرہ افراد کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنا رہی ہے۔