قندھار میں زیر زمین دہشت گرد ٹھکانے پاک فوج کے غضب کا نشانہ بن گئے۔ تباہ کن حملوں کی وڈیو بھی جاری
ٹنل بطور ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج استعمال ہو رہی تھی۔ سیکیورٹی ذرائع
پاک فوج نے افغانستان میں زیر زمین دہشت گرد ٹھکانوں اور دہشت گردی کی سہولت کار فوجی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب قندھار پر فضائی حملے کیے ہیں۔
آپریشن غضب للحق سے منسلک ان کارروائیوں میں افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج کے دہشت گرد ٹھکانوں سمیت فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ تباہ کن حملوں کی وڈیو بھی جاری ہوئی ہے۔
حملوں کے دوران پاک افواج نے قندھار میں انتہائی اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل کو مؤثر انداز سے تباہ کر دیا ۔
یہ زیر زمین ٹنل افغان طالبان اور دہشت گرد بطور ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج استعمال کرتے تھے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔