ریلوے کا عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی،دوسری کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہو گی

               
March 15, 2026 · قومی

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کا عید الفطرپرچار اسپیشل ٹرینیں چلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کےلیے روانہ ہو گی،دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہو گی،جبکہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سےپشاور کیلئے روانہ ہو گی۔

اس کے علاوہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کےلیے روانہ ہو گی۔