شالیمار ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔انجن اوربوگی تباہ

حادثے کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کا انجن اور اس کے ساتھ لگی ایک بوگی کو شدید نقصان پہنچا

               
March 15, 2026 · قومی

صوبہ سندھ کے علاقے محراب پور میں ٹرین حادثہ پیش آیا جہاں شالیمار ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ محراب پور ریلوے اسٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب کراچی سے آنے والی شالیمار ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں شالیمار ایکسپریس کا انجن اور اس کے ساتھ لگی ایک بوگی کو شدید نقصان پہنچا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد ریلوے عملہ موقع پر پہنچ گیا اور صورتحال کو قابو میں لینے کے اقدامات کیے گئے۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔