اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بندش کا نوٹم منسوخ

پیر 16 مارچ کو صبح 8:30 سے 10:30 بجے تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

               
March 15, 2026 · قومی

 

اسلام آباد ایئرپورٹ کے فلائٹ آپریشن سے متعلق جاری کیا گیا نوٹم منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق پیر 16 مارچ کو صبح 8:30 سے 10:30 بجے تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

ترجمان پی اے اے نے وضاحت کی کہ اس سے قبل فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش کے حوالے سے جاری کیا گیا نوٹم واپس لے لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے چھ سیکٹرز بھی 16 مارچ کو بند نہیں ہوں گے اور یہ علاقہ کمرشل پروازوں کے لیے مکمل طور پر دستیاب رہے گا۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ اوقات کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف معمول کے مطابق جاری رہے گا اور مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔