سراج الحق کی جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عالمی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا

               
March 15, 2026 · قومی

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عالمی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر مہنگائی میں اضافے اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات پر بھی گفتگو ہوئی اور حکومتی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی نے عام شہری کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

ملاقات میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی بھی مذمت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کو اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنا چاہیے جبکہ فلسطین اور بیت المقدس کے مسئلے پر امتِ مسلمہ کو مشترکہ مؤقف اپنانا ہوگا۔