باجوڑ میں افغانستان سے داغا گیا مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 4 بھائی جاں بحق

جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ کے نام سے ہوئی ہے۔

               
March 15, 2026 · اہم خبریں

 

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے سرحدی علاقے لیٹئی میں افغانستان کی جانب سے داغا گیا مارٹر گولہ ایک گھر پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار نوجوان بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

یہ حملہ سرحد پار سے ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ کا تازہ واقعہ ہے، جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوئی ہے۔