لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد مارے گئے۔

               
March 15, 2026 · اہم خبریں

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مزید کارروائیوں کے لیے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔