نوشہرو فیروز میں لاکھا روڈسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کو حادثہ
اس حادثے میں شالیمار ایکسپریس کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم ڈرائیور حاجی فیاض اور اور اسسٹنٹ ڈرئیورآصف سعید معجزانہ طور پر محفوظ رہے
کراچی سے سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس لاکھاروڈ پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی
جس کے نتیجے میں مال بردار گاڑی کے لگیج بریک میں گارڈ کے ساتھ بیٹھا ہوا ٹریک مشین کا ڈرائیور ندیم شاہ جاں بحق ہوگیا
جبکہ گارڈ اس وقت اپنے لگیج بریک سے نیچے اترا ہواتھا جس سے ان کی جان بچ گئی ، یہ حادثہ اتوار کو قبل دوپہر پیش آیا تھا۔
اس کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جسے تین روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ابتدائی اطلاعات اور تکنکیئ ماہرین کے مطابق یہ حادثہ لاکھ روڈ کے اسٹشن ماسٹر اور انجن ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا
لاکھا روڈ پر لوپ لائن پر کھڑی مال بردار گاڑی ہی کے ٹریک پر شالیمار یکسپریس کو لایا گیا اور وہ اس سے ٹکرا گئی ۔
اس حادثے میں شالیمار ایکسپریس کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم ڈرائیور حاجی فیاض اور اور اسسٹنٹ ڈرئیورآصف سعید معجزانہ طور پر محفوظ رہے