اماراتی صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ۔خطے کی صورتحال پر گفتگو

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال،اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

               
March 16, 2026 · قومی

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان  رابطہ ہوا ہے دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال، اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور مشترکہ مستقبل کے ویژن پر زور دیا گیا۔خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔مختلف شعبوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں خلیجی ممالک کے درمیان قریبی اور مضبوط سفارتی تعلقات کا مظہر ہے۔