لاہور میں موسلادھار بارش سے پروازیں متاثر

شارجہ سے پشاور کی غیر ملکی پرواز کی اسلام آباد میں لینڈنگ کروا دی گئی

               
March 16, 2026 · قومی
نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویزپر بھی غورکیاگیا، فائل فوٹو

نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویزپر بھی غورکیاگیا، فائل فوٹو

پشاور میں شدید دھند اور لاہور میں موسلادھار بارش سے پروازیں متاثر ہو گئیں۔پشاور کی 2 غیر ملکی پروازوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

شارجہ سے پشاور کی غیر ملکی پرواز کی اسلام آباد میں لینڈنگ کروا دی گئی۔

قومی ایئر لائن کی العین سے پشاور کی پرواز بھی اسلام آباد لینڈ کر گئی۔

لاہور سے دمام، دبئی، کویت اور ریاض کی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔