ایران کی جانب سے پاکستانی تیل بردار جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت
’’کراچی‘‘ کے کیپٹن یاسر خام تیل لے کر آبنائے ہرمز سے گزار کر لے آئے ہیں
March 16, 2026 · قومی
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایران کی طرف سے خصوصی اجازت مل گئی ہے۔
پی این ایس سی کے جہاز ’’کراچی‘‘ کے کیپٹن یاسر خام تیل لے کر آبنائے ہرمز سے گزار کر لے آئے ہیں، جہاز پرسوں کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔
جہاز پر 8کروڑ لیٹر سے زائد کا تیل لدا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جس سے تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔
ٹیگز: