وزیرِ اعظم نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید سے قبل بڑی خوشخبری سنا دی

وفاقی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل ہی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی ، ہدایات جاری

               
March 16, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید سے قبل بڑی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل ہی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔

وزیرِ اعظم کی ہدایات کے بعد وفاقی سرکاری محکموں کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے اور تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عیدکے موقع پر سرکاری ملازمین کو مالی سہولت فراہم کرنا اور انہیں بروقت ادائیگی یقینی بنانا ہے تاکہ وہ عید کی تیاری بہتر انداز میں کر سکیں۔