خطے کی کشیدہ صورت حال کے باعث اسلام آباد میں عالمی اہل قلم کانفرنس ملتوی

چاروں صوبوں کے علاوہ امریکہ ، فلسطین، برطانیہ ، ترکیہ سمیت کئی ملکوں سے مندوبین مدعو تھے

               
March 17, 2026 · امت ادب

 

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام، اکادمی کی پچاس سالہ تقریبات کے سلسلے میں طے شدہ عالمی ایک قلم کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔

3 تا 5 اپریل 2026 کو ’’ادب، امنِ عالم اور ماحولیات‘‘کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد طے تھا جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ امریکا، برازیل، آزربائیجان، نیوزی لینڈ، فلسطین، الجزائر، جرمنی، ترکیہ،اسکاٹ لینڈ، کولمبیا، برطانیہ اور ویت نام سے ممتاز غیر ملکی مندوبین کی شرکت بھی متوقع تھی۔

خطے میں جاری جنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سکیورٹی صورت حال کے باعث، تمام قومی اور بین الاقوامی مندوبین کی سلامتی اور تحفظ کی خاطر ، گہرے غور و خوض اور مشاورت کے بعد،اس بین الاقوامی کانفرنس کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ترجمان اکادمی ادبیات کے مطابق،حالات سازگار ہونے پر ایک محفوظ اور پُر امن ماحول میں کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔