پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدیں معمول کے مطابق فعال اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں

ایران نے مشکل حالات میں پاکستان کی ایران کے ساتھ تجارت میں مکمل سہولت فراہم کی

               
March 17, 2026 · قومی

تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدیں معمول کے مطابق فعال اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں,پاکستان بھی تہران کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے تاکہ جاری صورت حال کے باوجود تجارت متاثر نہ ہو.

انہوں نے کہا کہ ایران نے مشکل حالات میں پاکستان کی ایران کے ساتھ تجارت میں مکمل سہولت فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانہ ایران اور پاکستان میں سرکاری و نجی اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں ہے۔

مدثر ٹیپو نے کہا کہ تجارتی رش اور مسائل کو باہمی کوششوں سے حل کیا جا رہا ہے۔ سرحدی مقامات پر گرین چینلز فعال ہیں جو دونوں جانب اشیا کی تیز تر ترسیل میں مدد دے رہے ہیں۔

ایران کے ذریعے ٹرانزٹ تجارت کیلئے بھی مکمل سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پاکستان کو تجارت اور ٹرانزٹ تجارت کے لئے مکمل سہولت فراہم کرنے پر حکومت ایران کا شکر گزار ہوں۔