عیدالفطر پر سندھ،خیبر پختونخوا اور وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات کا اعلان

20 اور 21 مارچ کو صوبے بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

               
March 17, 2026 · قومی

اسلام آباد / کراچی / پشاور — عیدالفطر کے موقع پر مختلف صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے عیدالفطر کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 20 اور 21 مارچ کو صوبے بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں 19 مارچ سے 21 مارچ تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔

ادھر وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کے موقع پر دو روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی، جن کی منظوری وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق عیدالفطر کے دوران سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ ضروری خدمات کے ادارے حسب معمول کام جاری رکھیں گے۔