اڈیالہ جیل میں عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہو گئی
ملاقات 30 منٹ تک جاری رہی عمران خان کی آنکھ کے علاج اور بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
فائل فوٹو
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو 30 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج اور بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کا وقت ختم ہونے پر دونوں کو واپس اُنکے سیلز میں منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ عمران خان کی بہنیں کارکنان کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکے پر موجود ہیں۔