ایرانی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ، بھرپور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا
اسحاق ڈار نے حالیہ تنازع میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.
فوٹو سوشل میڈیا
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں ایرانی سفیر نے مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کی جانب سے ملنے والی بھرپور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے حالیہ تنازع میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جلد پرامن حل کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔