ایران اور امریکہ کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پاکستانی پیشکش

پاکستان کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں حصہ دار بننےکا خواہاں ہے۔عطا تارڑ

               
March 18, 2026 · قومی

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے عرب میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے ایران پرحملوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اظہار  یکجہتی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں حصہ دار بننےکا خواہاں ہے۔

عطا تارڑ نےکہا پاکستان کشیدگی میں کمی کیلئے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے، پاکستان نے پہلے بھی تنازعات کےحل کیلئےکامیابی سے ثالثی کاکردار ادا کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے طالبان کا اسپتال پر بمباری کاالزام بے بنیاد قرار دیدیا  اور کہا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، پاک فوج کےحملےدہشت گردی پھیلانے والے کیمپوں پرمرکوز رہے، افغان طالبان پہلے بھی گمراہ کن خبریں پھیلاچکے۔