پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان۔100 انڈیکس میں 2507 پوائنٹس کا اضافہ

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 50 ہزار 284 کی نچلی سطح تک آیا

               
March 18, 2026 · کامرس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 2507 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار 523 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 50 ہزار 284 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 52 ہزار 545 کی بلندی پر بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار 16 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔