پاکستان کا آپریشن ضربِ اللحق میں 18 سے 24 مارچ تک وقفے کا اعلان
عید کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ، عطا اللہ تارڑ
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے قطر، سعودی عرب اور ترکیہ جیسے برادر اسلامی ممالک کی خصوصی درخواست پر آپریشن ‘ضربِ اللحق’ میں 18 سے 24 مارچ تک ایک ہفتے کا وقفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ عیدالفطر کے پیش نظرحکومت پاکسان نے اپنے طور پر اقدام کرتے ہوئے اور برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، قطر اور ترکی کی درخواست پر افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کو مدد فراہم کرنے والے ڈھانچے کے خلاف جاری آپریشن غضب اللحق میں عارضی طور پر وففے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
TEMPORARY PAUSE IN OPERATION GHAZAB LIL HAQ
(18 Mar 26)In view of the upcoming Islamic festival of Eid-ul-Fitr, upon its own initiative as well as on the request from the brotherly Islamic countries of the Kingdom of Saudi Arabia, the State of Qatar and the Republic of Turkiye,…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 18, 2026
انہوں نے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں وقفہ 18 اور 19 مارچ 2026 کی آدھی رات سے 23 اور 24 مارچ 2026 کی آدھی رات تک لاگو ہوگا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان یہ وقفہ نیک نیتی اور اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کر رہا ہے تاہم سرحد پار سے کسی بھی حملے، ڈرون حملے یا دہشت گردی کے واقعے پر”آپریشن غضب للحق” فوری دوبارہ شروع کیا جائے گا۔