عیدکل ہو گی یا پرسوں؟ سپارکو کی اہم پیشگوئی
پاکستان میں آج 29 واں رمضان المبارک ہے اور شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس آج شام کوہوں گے
پاکستان میں شوال کے چاندکے حوالے سے سپارکوکی نئی پیشگوئی سامنے آگئی ۔
پاکستان میں آج 29 واں رمضان المبارک ہے اور شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس آج شام کوہوں گے۔
سپارکو کی اس حوالے سے ایک اور پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔
ڈویژنل ہیڈ آسٹروفزکس سپارکو غلام مصطفیٰ لغاری کا اس حوالے سے کہناہے کہ نیا چاند جمعرات 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے،
آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔
دوسری جانب سائنسی بنیادوں پر رویت کے لیے چاند کی کم از کم عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ چاند نظر آنے کا دورانیہ 40 سے 45 منٹ ہونا چاہیے
۔اس تناظر میں پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور قوی امکان ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیاتھا اور وہاں عید جمعہ 20 مارچ کو ہوگی۔