ڈرونز کو روکنے کے لیے پنجاب میں اینٹی ڈرون گن متعارف

پہلی اینٹی گن راولپنڈی ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہے ،سکریٹری داخلہ پنجاب

               
March 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 لاہور: پنجاب کی حکومت نے ملکی فضاؤں کو ڈرونز سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید اینٹی ڈرون گن ای-ایم-جی 150 متعارف کرا دی ہیں۔

یہ گن پنجاب سول ڈیفنس کے حوالے کی گئی ہے اور یہ دو سے تین کلو میٹر کی رینج میں دُشمن کے ڈرون کو باآسانی فضا میں ناکارہ بنا سکتی ہیں۔

اس حوالے سے پہلی اینٹی گن راولپنڈی ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ صوبے بھر میں سول ڈیفنس کو اینٹی ڈرون گنز فراہم کرے گا۔

سکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق یہ گن ہائی گین ڈائریکشنل اینٹینا کے ذریعے درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گن کی مدد سے دشمن ڈرون کے کنٹرول سگنل میں مداخلت کر کے اسے فوری لینڈ یا ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔