ریلویز نے صحافیوں کی دی جانے والی سفری سہولتیں محدود کردیں

پاکستان ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کی اس رعایت پر کٹ لگایا گیا ہے ۔ ذرائع

               
March 19, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ریلویز نے صحافیوں کی دی جانے والی سفری سہولت محدود کردی ہے ۔ ریلویز انتظامیہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان صحافیوں کی بیوی اور شوہر کی پچاس فیصد رعایت مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے اور صحافی کو دی جانے والی رعایت مین بھی تیس فیصد کی کٹوتی کردی گئی ہے جبکہ وہ ایک سال کے دوران صرف دس ٹکٹ بنوا سکے گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر ریلوےیز شیخ رشید کے دور میں اس رعایت کا تعین کیلئے ریلویز انتظامیہ ( وزیر ریل ) نے مشترکہ طور پر کیلکولیشن کر کے کیا تھا لیکن موجودہ ریلوے منسٹر محمد حنیف عباسی ابتداءسے ہی اس رعایت کو ختم یا محدود کرنے کے خواہاں تھے جس پر انہوں نے عملدرآمد کردیا ہے ، پاکستان ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کی اس رعایت پر کٹ لگایا گیا ہے اور ساتھ ہی نجی شعبے کے حوالی کی جانے والی ٹرینوں میں بھی یہ سہولت ختم کردی گئی ہے جبکہ ریلوے اور نجی شعبے کے مابین ٹرینوں کے آپریشنل معاہدے میں اسے نجی انتظامیہ کو یہ رعایت فراہم کرنے کا پابند بایا جاتا رہا۔

ذرائع کے مطابق نجی شعبے کی رعایت مکمل طور پرختم کرنے کا فیصلہ نجی شعبے کی دباﺅ پر ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب زیادہ سے زیادہ ٹرینیں آﺅٹ سور س کی جارہی ہیں کیا گیا ہے اور نجی شعبے کو بھی نفع بخش ٹرینیں الاٹ کی جارہی۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ریلوے جن دگر طبقات کو سفری رعایت کی سہولت فراہم کررہی ہے ان میں سے کسی اور پر کوئی کٹ نہیں لگایا گیا۔