ملک بھر سے آج مشرق وسطیٰ کی 71 پروازیں منسوخ ہوگئیں
کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظبی اور دبئی کی 9 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں
March 20, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے العین اور فجیرہ کے لیے 18 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، جبکہ کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظبی اور دبئی کی 9 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
لاہور سے دوحہ، بحرین، نجف، کویت، دبئی، فجیرہ اور العین کے لیے مجموعی طور پر 25 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے دوحہ، العین، فجیرہ، ابوظبی، بحرین اور کویت کے لیے 23 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال کے لیے ایئرلائنز کے آفیشل چینلز سے رابطہ کریں اور ایئرپورٹ پر اضافی وقت کے ساتھ پہنچیں تاکہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔
ٹیگز: