کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے موسلا دھار بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔

               
March 21, 2026 · قومی

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج علی الصبح گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد سمیت کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے روز شہر میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔ ادھر اندرونِ سندھ کے مختلف شہروں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور حیدرآباد کے ساتھ ساتھ ساحلی پٹی کے علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر رکھا ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔