عید الفطر پر صدر۔وزیراعظم کی قوم کو مبارک باد
عید پر بھی ہمارے دل غزہ اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے غمگین ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف
March 21, 2026 · قومی
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دی ہے۔
صدر نے کہا کہ آج کے دن ہمیں قومی یکجہتی، آئینی بالادستی اور قانون کی پاسداری کے عزم کی تجدید بھی کرنی چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عید پر بھی ہمارے دل غزہ اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے غمگین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی تکلیف اس بات کی یاد دہانی ہے کہ امتِ مسلمہ میں مزید اتحاد کی اشد ضرورت ہے