سیکورٹی وجوہات کے باعث عمران خان عید نماز نہ پڑھ سکے
بانی پی ٹی آئی نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا
March 21, 2026 · قومی
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی۔
نجی ٹی وی نے جیل ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے۔ بانی پی ٹی آئی نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پربات کرائےجانےکاامکان ہے، بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔