گل پلازہ کے بیسمنٹ میں پھر آگ بھڑک اٹھی
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، آگ بجھانے کا عمل جاری
March 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی کے مصروف ترین تجارتی مرکز گل پلازہ کے بیسمنٹ میں اچانک پھر آگ بھڑک اٹھی۔ مارکیٹ بند ہونے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائر حکام کے مطابق بیسمنٹ میں آگ بجھانے کا عمل جاری ہے